Imran Khan

پاکستانی سیاست کے اُفق پر طلوع ہونے والے کرشماتی سیاستدان، چیئر مین پاکستان تحریکِ انصاف، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ، فاتح ورلڈ کپ 1992 اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کے بانی عمران خان نیازی 5 اکتوبر 1952 کو لا ہور میں پیدا ہو ئے۔ ان کے والد کا نام اکرام اللہ خان نیازی تھا جو کہ پیشے کے لحاظ سے سیول انجنئیر تھے ۔ عمران خان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے جو کہ ضلع میا نوالی میں آ باد ہے ۔ ان کا خاندان صدیوں سے پنجاب میں آ باد ر ہا ہے، اس لئے اُن کو اردو اورپنجابی زبانو ں پر عبور حا صل ہے ۔
 ا ن کی والدہ کا نام محترمہ شوکت خانم تھا جو کہ ایک پشتون قبیلے برکی سے تعلق رکھتی تھیں۔  ۔

ننیال کی طرف سے عمران خان کا تعلق ایک صوفی جنگجو شاعر پیر روشن سے ہے جن کا تعلق کانیگرام جنوبی وزیرستان سے تھا۔عمران خان چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں ۔ ان کی بہنوں کے نام عظمیٰ خان، علیمہ خان،رانی خانم اور روبینہ خانم ہیں۔ ان کی والدہ محترمہ کا انتقال 1985میں کینسر کی وجہ سے ہوا۔

You might be interested