Improve Your Life
انسانی بدن کیلئے صحت و تندرستی ایک فطری اور قدرتی حالت ہے اور ا س کے حصول کیلئے وضع کردہ طریقے ہر انسان کی رسائی میں ہیں ۔محنت ، خالص اور واضح اندازِ فکر ، حس مزاح اور خود اعتمادی کا حسین امتزاج ایک موثر زندگی کی بنیاد اور اساس ہے۔
یہ کتاب انسان کی جسمانی اور روحانی بالیدگی کو مدنظر رکھ کر تحریر کی گئی ہے ۔اس میں خوشی و مسرت کے حصول کیلئے ایک نہایت ہی مفید ، موثر بلکہ دلچسپ اور خوشگوار طریقہ بتایا گیا ہے ۔اس طریقے کا انحصا ر آپ کی اس خواہش اور تمنا پر ہے جس کے تحت موجودہ لمحے میں آپ اپنے لئے خوشی و مسرت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔اگر آپ خود کو ایک صحت مند اور خوش باش انسان سمجھتے ہیں تو پھر ممکن ہے کہ آپ اس طرح سوچیں کہ میں بھی یہ کتاب تصنیف کر سکتا تھا ۔
ایک موثر اور خوشگوار زندگی کے بنیادی اصولوں کا علم حاصل کرنے کیلئے آپ کو کسی پیشہ وارانہ تعلیم یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ۔ آپ یہ اصول اس لئے سیکھتے ہیں کہ آپ خوشی و مسرت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔اس کتاب کا ہر باب اس طرح تحریر کیا گیا ہے کہ جیسے آپ کسی مشاورتی مجلس میں شریک ہیں ۔ اس کتاب میں آپ کی ذات میں موجود کمزرویوں ، خامیوں ، نقصان د ہ اور ضرر رساں عادات اور تاریخ انسان کے لحاظ سے ان کے متعلق واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔