IBN RUSHD

ابوالولید محمد ابنِ احمد ابنِ رشدکو مغربی ممالک میں اندلسی فلسفی، اسلامی علوم کا ماہر،  ماہرنفسیات، ماہرِ سیاسیات اور ماہرِ فلکیات کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔اگرچہ اس نے بہت ے شعبوں میں نام کمایا لیکن اس کی سب سے بڑی پہچان بطور فلاسفر اور ماہر طب وجراحت (میڈیسن) ہے۔

اس کے نظریات کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ دین اور فلسفہ آپس میں مختلف نہیں بلکہ ایک ہی درخت کی دوشاخیں ہیں، لہذاضرورت اس امر کی ہے کہ ان دونوں کو ساتھ لے کر چلا جائے۔اس کا سب سے بڑا کام ارسطو اور افلاطون کی بہت سی کتابوں کی تشریح کرنا اور ان کو سادہ ترین الفاظ میں پیش کرنا ہے۔

You might be interested