ابن خلدون کا پورا نام عبدالرحمن بن محمد بن جابر بن محمد بن الحسن بن عبدالرحمن بن ابن خلدون تھا۔ان کے خاندان کا شجرہ نسب بنو خلدون سے جا کرملتا ہے ۔ وہ مسلم دنیا کے نامور مورخ اور ماہرعمر انیات گزرے ہیں۔ ابن خلدون یکم رمضان بمطابق 27مئی 1332ء کو تیونس میں پیدا ہو ئے ۔ ان کا خاندان تیسری صدی ہجری میں حضر موت سے ہجرت کر کے اندلس چلا گیا تھا لیکن چند سالوں بعد ہی ان کے پر دادا الحسن واپس آکر تیونس میں سکوت پزیر ہو گئے ۔ عبدالر حمن(ابن خلدون) اپنے والد محمد کے دوسرے بیٹے تھے اور تیو نس میں پیدا ہو ئے تھے۔۔
انہوں نے ابوا لحسن مر ینی کے در باری علماء سے فیض حاصل کیا ۔ انہیں 1352ء میں شاہی در بارمیں رسائی حاصل ہوئی او ر شاہی عہدہ حا صل کر نے میں کامیاب ہوگئے ۔ ایک سال کی قلیل مدت میں وہ اپنی قابلیت کی بنا پر باد شاہ کے کاتب مقر ر ہو ئے۔ تھوڑے ہی عر صے بعد وہ حا کم راغب کے پاس چلے گئے۔ مگر ان کی قابلیت کی وجہ سے علماء کی در خواست پرسلطان نے انہیں دوبارہ فاس آ نے کی دعوت دی چنا نچہ 1354ء میں وہ ابو عنان قرینی کے کاتب بن گئے۔ تقریباًدو برس بعد ان پر شاہی عتاب نازل ہوا اور انہیں قید خانے میں ڈال دیا گیا۔