How To Stop Worrying & Start living

 اس کتاب میں مصنف نے اپنے تجربات کی روشنی میں یہ بتایا ہے کہ کس طرح لوگ غم وفکر اور پریشانی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے آپ کو آرام دہ حالت میں رکھ سکتے ہیں۔ انسانی ذہن کی گتھیوں کو سلجھانے والی یہ کتاب 1948میں لکھی گئی اور جب مارکیٹ میں آئی تو ہاتھوں ہاتھ بکنے لگی اور اب تک اس کی مقبولیت کم نہیں ہوئی ہے۔اس کتاب میں کامیاب زندگی گزارنے کے گر بتائے گئے ہیں۔کتاب کے ہر حصے میں انسانی زندگی کے معاشرتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

مصنف نے اس کتاب کی وساطت سے ہمیں یہ باور کروانے کی کوشش کی ہے کہ اس میں کوئی نئی چیز نہیں ہے بلکہ اس میں آپ وہ کچھ پائیں گے جس کو عام طور پر بیان نہیں کیا جاتا۔ اگر یہ سب کچھ ہم اپنی زندگیوں پر لاگو کرلیں تو ہمیں کسی نئی چیز کو جاننے کی قطعاً ضرورت باقی نہیں رہتی۔ اس کتاب کے مطالعہ کے بعدہم زندگی گزارنے کے تمام تر سنہری اصولوں سے واقف ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح ہم زندگی کے نشیب و فراز سے بھی آگاہ ہو جاتے ہیں۔  اس کتاب میں بہت جدید اور قدیم حقائق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے ہم ان حقائق کو اپنائیں ان کو اپنی زندگیوں پر لاگو کریں۔

Views
Views
Views
Views

You might be interested