How To Master The Art Of Selling

ٹام ہاپکنز ایک ماسٹر سیلز ٹرینر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور انہیں فروخت کرنے کی تکنیک اور سیلزمین شپ کے معاملے میں دنیا کی ایک اہم اتھارٹی کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ وہ اٹھارہ کتابوں کے مصنف ہیں ، جن میں “ہاؤ ٹو ٹو ماسٹر دی آرٹ آف سیلنگ” بھی شامل ہے ، اس کتاب کی پوری دنیا میں 1.7 ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ وہ امریکہ کے سب سے کامیاب اور متحرک تاجروں میں سے ایک ہیں ۔
مہارت ، علم اور جذبہ تین ایسی خوبیا ں ہیں جو آپ کو سیلز چیمپئن بنا دیتی ہیں ۔ ان تمام خوبیوں کو بڑھایا اور مضبوط کیا سکتا ہے اگر آپ وقت کا صحیح استعمال، بھر پورکوشش اور خود پر مناسب رقم خرچ کریں۔ تمام بڑے اچیورز عظیم پیدا نہیں ہوتے، وہ اپنی سیلز کے عمل کو سیکھ کر اورسمجھ کرکامیابی خود تخلیق کرتے ہیں۔ سیلز چیمپئن اپنے سیلز میٹریل کو اپنی فیلڈ میں بڑی مہارت سے استعمال کرتے ہیں۔ سیلز کی ساری مہارتیں اور حکمتِ عملیاں ان کی پریزنٹیشن سے جھلکتی ہیں۔ ایک سیلز چیمپئن ہمیشہ سیلز کے لئے درکار وقت اور کوشش کو اپنی مشق اور محنت میں خرچ کرتا چلا جاتا ہے جہاں تک کہ وہ ہر حال میں کامیابی کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔ بہترین اور مثبت رویے سے لیس ہو کر وہ اپنے سیلز ذرائع کو استعمال کرکے غیر معمولی کامیابی سمیٹتا ہے۔