Hold Me Tight

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

اگر آپ  اپنی بیوی کے ساتھ  رومانوی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت   محسوس کرتے ہیں تو ایمانداری اس کی اولین شرط ہے۔

ہمارے جذبات ہمیشہ ایک جیسے نہیں ہوتے  ۔ اپنے  جیون ساتھی کے ساتھ  بحث میں الجھنے  کے دوران خوفزدہ ، غمگین اور ناراض ہونا بالکل عام بات ہے۔  اس کے حل کے لیے  جو تکنیک استعمال ہوئی ہے اس کو ای ایف ٹی کہا جاتا ہے۔

ای ایف ٹی   یعنی ایموشنل  فوکس تھراپی گفتگو کی ایسی تکنیک کو کہا جاتا ہے جو ایک نفسیاتی تصور پر مبنی  ہوتی ہے جس کو آٹیچمنٹ  تھوری کہا  جاتا ہے اصل میں یہ  تھیوری اس طریقے کی وضاحت کرتی ہے  جس میں بچے اپنے والدین کے ساتھ جذباتی تعلق پیدا کرتے ہیں۔ جسمانی اور نفسیاتی طور پر محفوظ محسوس کرنے کے لئے بچوں کو والدین سے راحت اور مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ای ایف ٹی  نظریے کے مطابق   بڑوں کو  بھی  اس کی ضرورت ہوتی ہے ، اگرچہ  بنیادی  جسمانی اور نفسیاتی تعلق عام طور پر والدین کی بجائے رومانوی ساتھی سے ہوتا ہے۔ اکیسویں صدی کی ثقافتوں میں جہاں  لوگ زیادہ  تر معاشرتی طور پر الگ تھلگ اور کمیونٹی سے جدا رہتے ہیں ، جذباتی  احساسات کی تکمیل کے لئے اکثر  اپنے شریک حیات پر انحصار کرتے ہیں۔