HISTORY OF EGYPT PART 1

کتاب کے اس حصے میں ہم مصر پر مسلمانوں کی حکومت کا ذکر کریں گے لیکن اس سے پہلے مصر کے تاریخی پس منظر پر  مختصر بات کرنی ضروری ہے تا کہ مصر کے علاقائی خد وخال سمجھ کر مسلمانوں کی حکومت پر بات چیت کی جاسکے ۔

 مصر عرب ممالک کا پڑوسی ملک ہے جو عربوں کی سرحد پر براعظم افریقہ میں واقع ہے۔ پرانی تاریخ کی ورق گردانی سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام سے پہلے” شاہ منیس” نے سب سے پہلے یہاں ایک مضبوط سلطنت کی قائم کی۔ بعد میں اس علاقے پر 30شاہی خاندانوں نے یکے بعد دیگرے حکومت کی ۔ محتاط اعداد و شمار کے مطابق اس ملک پر حکومت کرنے والے بادشاہوں کی کل تعداد273 ہے ۔ ان بادشاہوں کی حکومت 525 ء تک قائم رہی۔

اس کے بعد اس ملک کو ایرانیوں نے فتح کرلیا  ۔ البتہ درمیان میں غیر ملکیوں کے ایک اور خاندانـ” ہائیکسو س “نے دو سو سال تک حکومت کی ۔مگر اس خاندان  کے افرادنے بھی مصریوں کے طریقے اور رسوم اپنا کر حکومت کی اور ان میں گھل مل کر اسی تہذیب میںضم ہوگئے ۔ طو یل عرصے تک شاہوں کی حکومت کی وجہ سے اس ملک میں زمانہ قدیم کے آداب معاشرت قائم رہے۔

You might be interested