High Performance Habits

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

کسی بھی شعبے میں کارکردگی کی’’ اعلیٰ سطح تک پہنچنے ‘‘پر کی جانے والی طویل المدتی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے انسان کے اندر کامیابی کی بنیادی عادات کو مستقل مزاجی سے اپنانے کی خوبی موجود ہونی چاہیے ۔ اس کے لئے جہاں دیگر سینکڑوں چھوٹی چھوٹی کوششوں اور سماجی رویوں کو اپنانے کی ضرورت پڑتی ہے وہاں زیر نظرکتاب میں بیان کی گئی چھ خاص عادات کا میابی کی سمت لے جانے میں اہم کردار اداکرتی ہیں ۔

یاد رہے کہ کامیاب لوگ پیدائشی طورپر اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک نہیں ہوتے بلکہ وہ مستقل مزاجی سے محنت کرتے ہوئے خوداپنی راہ متعین اور ہموار کرتے ہیں اور یوں کامیابی کی خاص عادات ان میں سرایت کرتی جاتی ہیں ۔ لہذا کامیاب افراد کی فہرست میں شامل ہونے کیلئے آپکوان بنیادی چھ عادات پر سختی سے کاربند ہونا ہوگا۔