Hazrat Zun Noon Misri (R.A)

آپ سلطان معرفت اور بحر توحید کے شناور تھے اور عبادت و ریاصت سے مشہور زمانہ ہوئے لیکن اہل معرفت ہمیشہ آپ کو زندیق کہہ کر آپ کی بزرگی و عظمت سے منکر رہے اور آپ نے بھی کسی پر اپنے اوصاف کے اظہار کی زحمت نہ فرمائی جس کی وجہ سے تا حیات آپ کے حالات پر پردہ پڑا رہا۔ آپ کے تائب ہونے کا واقعہ عجیب و غریب ہے اور وہ یہ کہ کسی شخص نے آپ کو اطلاع پہنچائی کہ فلاں مقام پر ایک نوجوان عابد ہے اور جب آپ اس سے نیاز حاصل کرنے پہنچے تو دیکھا کہ وہ ایک درخت پر الٹا لٹکا ہوا اپنے نفس سے مسلسل یہ کہہ رہا ہے کہ جب تو عبادیت الہی میں میری ہمنوائی نہیں کرے گا میں تجھے یونہی اذیت دیتا رہوں گا حتیٰ کہ تیری موت واقع ہو جائے۔

یہ واقعہ دیکھ کر آپ کو اس پر ایسا ترس آیا کہ رونے لگے اور جب نوجوان عابد نے پو چھا کہ یہ کون ہے جو ایک بے حیا مصیبت کار پر ترس کھا کر رو رہا ہے۔

You might be interested