Hazrat Zulkifal (A.S)

حضرت ذوالکفل علیہ اسلام اللہ کے برگزیدہ نبی تھے۔ ان کا اصل نام ثعلبی کے مطابق بشر بن ایوب علیہ اسلام(عرائس- ص94) اور بروایت جرائری،’عوید’ یا ‘بن اوریم’[1] تھا۔ ناسخ التواریخ نے ‘عوید یاھو’ لکھا ہے۔ یہ عبرانی لفظ ہے۔ اس کے معنی “عبد اللہ کے ہیں۔ آپ کا لقب ذوالکفل تھا۔ آپ شام اور روم پر مبعوث ھوئے تھے۔ آپ کو غصہ کبھی نہیں آیا تھا۔ اور آپ بے مثل مہمان نواز تھے۔ آپ مقدمات کے فیصلے بھی کیا کرتے تھے۔

پیغمبر۔ قرآن کی دو سورتوں میں آپ کا نام آیا ہے سورت النبیاء میں آیت نمبر 85 اور اس سے صرف اتنا پتا چلتا ہے کہ آپ خدا کے برگزیدہ پیغمبر تھے۔ کب کہاں اور کس قوم کے لیے معبوث ہوئے؟ اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں احادیث سے بھی آپ کے حالات پر روشنی نہیں پڑتی۔ بائبل میں کتابِ ذوالکفل میں آپ کا ذکر موجود ہے ۔ بعض علما کا خیال ہے کہ زوالکفل۔ حرقیل کا لقب ہے۔ بعض کی رائے ہے کہ گوتم بدھ کا لقب ہے اور کفل دراصل کپل وستو کا معرب ہے جو بدھ کا دار الحکومت تھا۔ ذوالکفل کے معنی کپل وستو کا مالک ۔۔

You might be interested