Hazrat Zakariya (A.S)

اللہ عزّوجل نے قرآنِ کریم میں جن انبیائے کرامؑ کے سبق آموز واقعات کا ذکر فرمایا ہے، اُن میں سے ایک حضرت زکریا علیہ السّلام بھی ہیں۔ ارشادِ باری ہے’’اور زکریاؑ اور یحییٰ ؑ اور عیسیٰ ؑ اور الیاسؑ یہ سب نیکو کاروں میں سے ہیں‘‘ (سورۂ الانعام 86)۔

حضرت زکریا علیہ السّلام، حضرت سلیمانؑ بن داؤدؑ کی اولاد میں سے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپؑ کو بنی اسرائیل کی ہدایت و رہنمائی کے لیے مبعوث فرمایا۔ قرآنِ کریم اور سیرت و تواریخ کی کُتب میں آپؑ کی حیاتِ مبارکہ کے بارے میں بہت زیادہ تفصیل موجود نہیں، تاہم قرآنِ کریم کی چار سورتوں، سورہ آلِ عمران کی آیت37 تا 41، سورۃ الانعام کی آیت85، سورۂ مریم کی آیت2سے11اور سورۃ الانبیاء کی آیت89سے90تک، کچھ احادیثِ مبارکہ میں آپؑ کا تذکرہ ہے، جن سے آپؑ کے بارے میں کچھ آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ نیز، بائبل میں ایک باب’’ صحیفۂ زکریا‘‘ کے نام سے ہے، لیکن یہ وہ زکریا نہیں ہیں، جن کا ذکر قرآنِ کریم میں ہے۔

You might be interested