اُم المومنین سیدہ زینب بنت جحش ؓ حضور ﷺ کی سگی پھوپھی زاد بہن تھیں۔ وہ ان چند اولین صحابہ کرام ؓ میں شامل تھیں؛جنہوں نے اس وقت رسول ﷺ کا ساتھ دیا جب اسلام کے پیروکاروں کوانگلیوں پر گنا جا سکتا تھا۔ ان کا قبیلہ اسلام کی تبلیغ اور حفاظت میں پیش پیش رہا۔ حضورﷺ سے شادی کے بعد انہوں نے اسلام کی تبلیغ کے لئے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں۔ذیل میں ام المومنین سیدہ زینب بنت جحش ؓ کے حالات زندگی کا مختصر خلاصہ پیش کیا جاتا ہے۔
حضرت زینب بنت جحش ؓ590عیسوی میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئیں۔ان کی والدہ محترمہ حضرت امیمہ ؓ حضرت ابومطلب کی بیٹی تھیں اور قبیلہ بنو اسد میں بیاہی ہوئی تھیں۔اس خاندان نے حضورﷺ کے ہاتھ پر بیعت کی اور اسلام قبول کر لیا۔