Hazrat Yusha Bin Noon (A.S)

اللہ تعالی ٰ نے انسان کی ہدایت کے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر بھیجے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی تعلیمات کے مطابق انسان کو رشد و ہدایت کا راستہ دکھایا۔ ان میں سے انبیاء کی ایک بڑی تعداد بنی اسرائیل یعنی حضرت یعقوب ؑ کی اولاد سے پیدا ہوئی۔ ان میں سے ایک کا نام حضرت یوشع بن نون

ہے۔

آپ ؑ حضرت یوسف ؑ کے بیٹے افراہیم کی اولاد میں سے تھے اور حضرت یوسفؑ کے پڑپوتے تھے۔ آپ ؑ حضرت موسیٰ کے جانشین تھے اور جب حضرت موسیٰ ؑکامصر سے کنعان آتے وقت بیت المقدس کے قریب وصال ہوگیاتو آپؑ بنی اسرائیل کو ساتھ لے بیت المقدس میں داخل ہوئے اور ایک طویل جنگ کے بعد کنعان پر قابض ہوگئے۔ ان کے ہمراہ بنی اسرائیل کے بار ہ قبائل بھی تھے۔یوں انہوں نے جناب موسیٰ کلیم اللہؑ کے وصال کے بعد بنی اسرائیل کی باگ دوڑ سنبھالی۔

You might be interested