Hazrat Yousaf (A.S)

حضرت یوسف علیہ السلام بنی اسرائیل میں سے تھے ۔ ان کے والد محترم حضرت یعقوب ؑ کنعان کے علاقے میں اللہ کے نبی بنا کر بھیجے گئے ( یہ علاقہ شام ، اردن اور فلسطین پر مشتمل تھا)۔ حضرت یعقوب ؑ ، حضرت اسماعیلؑ اور حضرت اسحاق ؑ کے بھائی تھے۔حضرت یعقوب ؑ کے کل گیارہ بیٹے تھے ۔ ان کے دو بیٹے یامین اور یوسف ؑ ایک ہی والدہ سے تھے ۔ یہ بچے ابھی چھوٹے ہی تھے کہ ان کی والدہ اللہ کو پیاری ہوگئیں ۔ حضرت یعقوب ؑ کو اپنے بیٹے حضر ت یوسف ؑ سے بہت پیار تھا اور ان کے باقی بیٹے ان کے پیار کو دیکھ کر حضرت یوسف ؑ سے حسد کرتے تھے۔

جب انہوں نے دیکھا کہ حضرت یعقوب ؑ کسی بھی طور ان کی طرف راغب نہیں ہوتے تو وہ حضرت یوسف ؑ کو بکریاں چرانے کے بہانے ساتھ لے گئے اور ایک کنویں میں پھینک دیا۔ اسی راستے پر ایک قافلے کا گزر ہوا جو مصر کو سامان تجارت لے جا رہا تھا۔ قافلے کے لوگوں نے ان کو کنویں سے نکالا اور جا کر بازار مصر میں 20دینارپر فروخت کردیا۔ ان کو اس وقت کے عزیز مصر(وزیراعظم ) نے خریدا اور اپنی ملکہ زلیخہ کو تحفے کے طور پر دیا۔

You might be interested