Hazrat Yaqoob (A.S)

جب اسحاق علیہ السلام پیدا ہوئے تو آپ کے والد محترم حضرت ابراہیم ؑ کی عمر ایک سو سال اور والدہ کی عمر نوے سال تھی ۔آپ اسماعیل علیہ السلا م سے چودہ سال بعد پیدا ہوئے۔ اللہ تعالی نے فرمایا: ’’اور ہم نے اسحاق علیہ السلام کی بشارت دی جو نبیوں میں سے ہوں گے اور ہم نے اس پر اور اسحاق پر برکت کی اور ان دونوں کی اولاد یں سے کچھ نیکی کرنے والے اور کچھ اپنے نفس پر کھلے ظلم کرنے والے ہیں‘‘۔ اللہ تعالی نے اپنی کتاب عزیز قرآن مجید میں بہت سے مقامات پر ان کی تعریف و توصیف بیان کی ہے ۔

جب اسحاق علیہ السلام نے اپنے والد کی زندگی میں فقابنت بتوابیل سے شادی کی تو اس وقت ان کی عمر چالیس سال تھی ۔آپ کی بیوی بانجھ تھی ۔انہوں نے اللہ کے حضور دعا کی اور وہ حاملہ ہوئی تو اس نے دو جڑواں بچے جنم دئیے ۔پہلے کا نام عیصو تھا ،جس کو عرب عیص کہتے ہیں اور یہ روم کا والد ہے اور دوسرا بچہ جب پیدا ہوا تو وہ اپنے بھائی کا عقب (ایڑھی)پکڑے ہوئے تھے ۔اس لئے ان کا نام یعقوب رکھا گیا ۔ان کو اسرائیل کہتے ہیں ۔

You might be interested