Hazrat Usman Ghani (R.A)

تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے بعد شورائی نظام کے تحت خلیفہ منتخب کئے گئے۔چونکہ رسول اللہؐ کی دو صاحبزادیاں حضرت رقیہؓ اور حضرت ام کلثوم ؓ آپؓ سے بیاہی گئی تھیں ،لہٰذا آپؓ ذوالنورین‘‘ کہلاتے تھے۔آپ مردوں میں اولین اسلام لانے والوں میں سے تھے۔ جب آنحضرت ﷺ نے نبوت کا اعلان فرمایا تو آپؓ کا شمار مکہ کے ان22افراد میں ہوتا تھاجو لکھنا پڑھنا جانتے تھے۔ آپ سخاوت اور حیا کا پیکر تھے اور مالدار تاجر ہونے کے باوجود اپنا سب کچھ اسلام کی راہ میں لوٹا دیتے تھے اور سادہ زندگی بسر کرتے تھے۔

آپؓ نے کئی غلاموں کو آزاد کیا ۔آپؓ کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے قرآن پاک کو یکجا کروا کے اسے باقاعدہ مستند نسخے کی شکل دی ۔یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید آج تک اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔ آپؓ کو6نومبر644 کو خلافت راشدہ کے منصب جلیلہ پر فائز کیا گیا اور آپؓ 17 جون656ء اپنی شہادت تک مسلمانوں کے خلیفہ رہے۔آپؓ نے 76 ( بعض مورخین کے مطابق 77)سال کی عمر میں شہادت پائی۔ آپؓ کی مدتِ خلافت بارہ سال سے آٹھ دن کم ہے۔

You might be interested