Hazrat Usama Bin Zaid (R.A)

لشکر اسلام کے سپہ سالاحضرت اسامہ بن زید،ؓ حضرت زیدبن حارثہؓ کے بیٹے تھے ۔ان کے والد محترم حضرت زید بن حارثہؓ حضرت خدیجہؓ کے غلام تھے جن کو ام المومنین حضرت سیدہ خدیجہؓ نے اپنے محبوب شوہر حضورﷺ کی خدمت کے لئے پیش کیا تھا۔آپﷺ نے انکو آزاد کر کے اپنا منہ بولا بیٹا بنا لیا ۔اس کی وجہ یہ تھی کہ جب وہ چھوٹے تھے تو گم گئے اور کچھ سال بعد ان کے والد ڈھونڈتے ہوئے مکہ پہنچے اور ان کی واپسی کا تقاضا کیا ۔آپ ﷺ نے ان کو واپسی کی اجازت دی لیکن آپؓ کسی بھی صورت واپس نہ گئے اور آپ ﷺ کی خدمت اقدس میں مرتے دم تک رہے۔ نوجوانوں میں سب سے پہلے انہوں نے ہی اسلام قبول کیا۔

بعد میں جنگ موتہ میں حضرت زید بن حارثہؓ کو اسلامی لشکر کا امیر نامزد کیا اور وہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہو گئے۔ حضرت اسامہ بن زید اس لشکر میں شامل تھے اور اپنے والد محترم کو دفنانے کے بعد ان کے گھوڑے پر سوار ہو کر مدینہ منورہ آئے۔

You might be interested