Hazrat Umer Bin Abdul Aziz (R.A)

دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہوگزرے ہیں جنہوں نے عزمِ مصمم کی بدولت ایک انقلاب برپا کر دیا اوررہتی دنیا تک تاریخ میں امبر ہو گئے۔ انہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں،جب پوری دنیا ان کے مخالف تھی، حالات سے لڑنے کا اکیلے فیصلہ کیا۔اپنی قوت ایمانی سے وہ نہ صرف سرخرو ہوئے بلکہ رہتی دنیا تک ان کا نام نیکی کے معمار کی حیثیت سے یاد رکھا گیا اور آئندہ بھی رکھا جائے گا۔ ایسے ہی نامور اور نیک لوگوں میں ایک نام حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کا ہے۔

اسلامی دنیامیں خلیفہ صالح کے نام سے مشہور ہونے والے حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ مصر کے گورنر حضرت عبدالعزیز کے بیٹے تھے۔ ان کی پیدائش 2نومبر682  میں مصر کے شہر بلوان میں ہوئی ۔ ان کی والدہ کا نام اُمِ عاصم تھا جودوسر ے خلیفہ راشد حضرت عمر بن الخطابؓ کی پوتی تھیں ۔ اس زمانے میں اسلامی علم و فنون کا سب سے بڑا مرکز مدینہ طیبہ تھا۔ چنانچہ ان کی والدہ صاحبہ نے حصولِ تعلیم کے انہیں اپنے چچا حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے پاس مدینہ طیبہ بھیج دیا ۔ چونکہ ان کی پرورش عیش و عشرت کے ماحول سے دور نیک و پارسا لوگوں میں ہوئی تھی چنانچہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃاللہ علیہ کی عادات وخصائل دوسرے تمام خلفائے بنو اُمیہ سے یکسر مختلف تھے۔

You might be interested