حضرت زینب بنت خزیمہ ؓ سرور کونین کی چوتھی زوجہ تھیں۔ان کا تعلق قبیلہ بنو عامر کی ایک ذیلی شاخ”ہلال“سے تھا۔ ان کے شوہر حضرت عبداللہ بن حجشؓ(حضور ﷺ کے پھوپھی زاد بھائی) جب غزوہ اُحد میں شہید ہوگئے تو وہ ایک مرتبہ پھر بیوہ ہوگئیں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہ رہا۔اس پر آپ ﷺ نے ان سے عقد کر لیا۔ ان کے ساتھ عقد کرنے سے اہل اسلام کو یہ سمجھانا مقصود تھا کہ جو لوگ اسلام کی خاطر شہید ہو جائیں ان کے اہل خانہ کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا اور ان کی دل جوئی کی جائے گی۔
وہ اُم امہات المو منین میں سخاوت میں سب سے بڑھکر، پابند صوم و صلواۃ اور پیکرِصبر و رضا تھیں۔ و ہ اور ان کا خاندان اولین اسلام قبول کرنے والوں میں پیش پیش تھا۔ انہوں نے اسلام کے لئے مکہ سے مدینہ ہجرت کی اور اپنے خاندان کے نامی گرامی مردوں کو اسلام کی راہ میں قربان کر دیا۔