حضرت ام سلمہ ؓ اور ان کے شوہر حضرت ابو سلمہؓ نے مکہ میں اس وقت اسلام قبول کیا جب اسلام کا دائرہ کار صرف چند قریبی ساتھیوں تک ہی محدود تھا۔ وہ ایک طاقتور عرب سردار امیُہ کی صاحبزادی تھیں جس کی وجہ سے انہیں خاندان کی سخت نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے انتہائی کسمپرسی میں پہلے حبشہ کی طرف ہجرت کی اور پھر اپنا ایک بچہ چھوڑ کر مدینہ کو ہجرت کر گئیں جبکہ ان کے خاوند غزوہ احد میں بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔پہلے خاوند حضرت ابو سلمہ ؓ سے انکے چار بچے تھے اوران کی شہادت کے بعد وہ آزمائش سے گزرنے لگیں۔
ان کی اسلام کیلئے عظیم خدمات اور شوہر کی شہادت کی وجہ سے؛رسالت مآب نے اپنے عقد میں لے لیا تا کہ ان کی دلجوئی ہو سکے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں مسلمان خواتین کی امامت کروائی اور ان کو اسلام کی تبلیغ کی۔ وہ ازواج مطہرات میں وفات پانے والی آخری ام المومنین ہیں جنہوں نے 84 سال کی عمر میں وفات پائی۔