اُم المومنین حضرت جویریہؓ کا اصل نام برہ تھا اور وہ مسلمانوں اور قبیلہ الالمصطلق کے درمیان ایک غزوہ میں کنیز بن کر ایک صحابیؓ رسول ﷺ کے حصے میں آئیں۔ وہ بنی مصطلق کے سردار حارث بن ابی ضرار کی صاحب زادی تھیں۔ حضورﷺ نے انکو سردار کی بیٹی کے طور عزت دیتے ہوئے آزاد کر دیا اور ان کو براہ راست شادی کا پیغام دیا۔
وہ مسلمانوں کی مجموعی زندگی سے اس قدر متاثر تھیں کہ پیغمبر اسلام کے ہاتھ پر نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ ان کی شریک حیات بھی بن گئیں۔ ان کے اسلام قبول کرنے سے ان کے والد اور قبیلہ بھی مشرف بہ اسلام ہوگئے۔ ذیل میں ام مومنین حضرت جویریہؓ کے حالات زندگی کا خلاصہ پیش کیا جاتا ہے۔