Hazrat Syeda Hafsa Bint Umar (R.A)

اُم  لمومنین حضرت سیدہ حفصہ ؓ،خلیفہ راشد حضرت عمر فاروقؓ کی دختر نیک اخترتھیں۔ ان کی پہلی شادی حضرت خنیس بن حذافہؓ سے ہوئی جو غزوہ بدر میں بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ اس وقت سیدہ حفصہ ؓ کی عمر صرف اکیس سال تھی۔ان کے والد محترم کی خواہش پر ان کی دوسری شادی ہادی برحق سیدنا حضرت محمدﷺ سے ہوئی۔

 وہ اپنے والد گرامی کی طرح پیکر شجاعت، صبر ورضا اور راست باز تھیں۔ انہوں نے ساری عمر قرآن مجید کے اصل نسخے کی حفاظت فرمائی اور ان کے نسخے کی مدد سے حضرت عثمان غنیؓ نے قرآن پاک کو ایک جگہ جمع کروایا۔ ان سے ساٹھ مستند احادیث مروی ہیں۔

You might be interested