Hazrat Syeda Ayesha (R.A)

اُم لمومنین حضرت عائشہ ؓ آنحضرت ﷺ کی تیسری زوجہ محترمہ تھیں۔ آپ ﷺ سے ان کی شادی ان کی پہلی بیوی سیدہ خدیجہؓ کے وصال کے بعد ہوئی اور یہ وقت تھا جب آنحضرت ﷺ کی زوجہ محترمہ اور پیارے چچا کا وصال ہو چکا تھا اور آپﷺ غمگین رہتے تھے۔ ام لمومنین سید عائشہ ؓ نے آپﷺ کی دل و جان سے خدمت کی اور دین اسلام کی تبلیغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ان کی سیرت مبارکہ سے حضورﷺکی تعلیمات  کاعکس نظر آتا تھا اور جب تک وہ حیات رہیں آپﷺ کی ایک ایک سنت کو تازہ کرتی رہیں۔ ذیل میں ان کے حالات زندگی کا مختصر خلاصہ پیش کیا جاتا ہے۔

حضرت عائشہ ؓ خلیفہ دوم سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کی چھوٹی صاحبزادی تھیں۔ وہ613ء میں مکہ میں پیدا ہوئیں۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی کل چار بیویاں تھیں ان میں ایک بیوی کا نام سیدہ زینب بنت عامر تھا اور ان کی کنیت ام رمان تھی اور انہیں اسی نام سے شہرت حاصل ہوئی۔ام رمان اپنے زمانے کی خوبصورت ترین خاتون تھیں۔ان سے حضرت عبدالرحمن ؓاور سیدہ حضرت عائشہؓ نے جنم لیا۔

You might be interested