حضرت سلیمان ؑ کے والد محترم حضرت داؤد ؑ ریاست اسرائیل کے دوسرے بادشاہ تھے جنہوں نے فلسطین اور اس کے گردو نواح کی ریاستوں پر حکمرانی قائم کی اور بنی اسرائیل کو کھویا ہوا مقام واپس دلوایا۔ان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے حضرت سلیمانؑ بلند مرتبت نبی اور عظیم بادشاہ مقرر ہوئے ۔
انہوں نے اپنے والد محترم کی کتاب زبور کی شریعت پر عمل کیا۔ آپؑ کے تسلط میں جن، انسان اور پرندے اور جانور تھے جو ان کے حکم پر چلتے تھے ۔ وہ تمام جانوروں کی بولیاں سمجھتے تھے اور ہوا پر ان کو اختیار حاصل تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو اتنے بڑے علاقے کا بادشاہ بنایا کہ جس کی مثال اس سے پہلے کی تاریخ میں نہیں ملتی۔