اہل مدین نسلا عرب تھے جو اس وقت کے بڑے شہر مدین میں رہائش پذیر تھے اور یہ اطراف شام میں،ارض معان کے قریب تھے۔یہ علاقہ ارض حجاز کے بھی متصل تھا۔اس قوم کی اللہ سے نافرمانی کے باعث ان کی طرف شعیب علیہ السلام نبی مبعوث ہوئے۔ انہوں نے اہل مدین کو حق کی تبلیغ دی لیکن ان کی قوم اللہ کی عبادت چھوڑ کر کم تولنے، ڈاکہ ڈالنے، قافلوں کو لوٹنے اور مکرو فریب اور گمراہی کے کاموں میں مصروف ہوگئی۔
حضرت شعیب ؑ کو مدین کے علاقے میں حضرت موسیٰ ملے جن سے ان کی بیٹی کی شادی ہوئی۔ تاریخی اعتبار سے حضرت شعیب ؑ کا زمانہ 1600ء سے 1500ء کا زمانہ ہے۔ تحقیق کے مطابق حضرت شعیب ؑ کا علاقہ مدین صحرائے سینا کا مشرقی علاقہ تھا جو قرآن اور تورات میں بیان کیا گیا ہے۔