Hazrat Sheikh Ali Hujweri (R.A)

حضرت شیخ علی ہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخش کا اصل نام علی بن عثمان جلابی یا علی عثمان بن علی جلابی الغزنوی ہے ۔وہ گیارویں صدی کے مبلغ، پیر طریقت اور صوفی تھے۔ آپؒ غزنی کے قریب ایک گاؤں،جس کا نام ہجویر ہے ،کے رہنے والے تھے۔ اسی نسبت سے آپؒ خود کو ہجویری تحریر کرتے تھے۔ آپ برصغیر پاک و ہند میں داتا گنج بخش ؒ کے لقب سے مشہور ہوئے ۔گنج بخش کا لقب جناب حضرت خواجہ غریب نواز ؒ نے مزار پر چلہ کشی کے بعد بوقتِ رخصت عطافرمایا ۔

آپ کے سلسلہ نسب پر آپ کے تمام سوانح نگاروں نے اتفاق کیا ہے ۔ ان کے مطابق : حضرت علی ہجویریؒ بن عثمان بن سید علی بن عبدالرحمٰن بن شجاع بن ابوالحسن علی بن حسن اصغر بن زید بن حضرت امام حسنؓ بن علیؓ بن ابی طالب۔ اس طرح آپ ہاشمی سید ہیں اور آپ کا سلسلہ نسب آٹھویں پشت میں حضرت علی کرم اللہ وجہہُ سے جا ملتا ہے۔

You might be interested