اسلام کے اولین دور میں جہاں صحابہ کرامؓ نے نبی کریم ﷺ کابھر پور ساتھ دیا وہاں صحابیاتؓ بھی کسی سے کم نہ تھیں۔ وہ امن میں اپنا گھر بار سنبھالتیں اور جنگ میں مسلمانوں کی پشت پر رہ کر ان کی حوصلہ افزائی کرتیں اور ضرورت پڑنے پر جنگ میں عملاََ حصہ لیتی تھیں۔ اس کے کے علاوہ جنگ میں زخمیوں کی مرہم پٹی کرنا، کھانا ، پکانا اور شہداء کودفنانے کا کام سرانجام دیتی تھیں۔ ایسی ہی ممتاز خواتین میں ایک نام حضرت صفیہؓ کا ہے جو رشتے میں حضورؓ کی پھوپھی ، حضرت عوام بن خویلدؓ کی زوجہ اور ممتاز صحابی رسولﷺ حضرت زبیربن عوامؓ کی والدہ محترمہ اور سید الشہدا حضرت امیر حمزہؓ کی چھوٹی بہن تھیں۔
انہوں نے شروع ہی میں حضورﷺ پر ایمان لایا اور اپنے بھائی کی طرح اسلام کی راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا۔