Hazrat Saeed Bin Zaid (R.A)

حضرت سعید بن زیدؓ کا شجرہ نسب سعید بن زید بن عمرو بن نفیل بن عبدالعزٰی القرشی العدوی ہے۔آپؓ حضرت عمر فاروق ؓ  کے چچا زاد بھائی تھے۔آپؓ کے والد حضرت زید بن عمر آنحضرت ﷺ کے اعلانِ نبوت سے قبل ہی حق کی تلاش میں سرگرداں رہتے تھے۔بتوں کے نام پر ذبح نہیں کرتے تھے اور نہ ہی مردار کھاتے تھے۔حضرت اسماء ؓ نے انہیں اس دور میں کعبتہ اللہ کی دیوار سے ٹیک لگائے بیٹھے دیکھا کہ وہ کہہ رہے تھے  ”جو غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا گیامیں وہ نہیں کھاتامیرے سوا کوئی اس وقت دینِ ابراہیمی پر نہیں۔“حضرت سعید بن زیدؓ  کی والدہ کا نام فاطمہ بنت نھجہ علیح الخزاعیہ تھا۔

 آپؓ  کی کنیت ابو الاعور یو ابو ثور تھی، البتہ ابو الاعور زیادہ مشہور تھی۔ حضرت عمر ؓ  کی بہن فاطمہ بنت خطاب کا نکاح حضرت سعید بن زید ؓ سے ہوا تھا اسطرح آپؓ حضرت عمر ؓ  کے بہنوئی بنے۔حضرت سعید بن زید ؓ کی بہن عاتکہ بنت زید کا نکاح پہلے خاوند حضرت عبداللہ بن ابی بکر کے انتقال کے بعد حضرت عمر بن خطاب ؓ  سے ہوا۔حضرت سعید بن زید ؓ  کا شمار عشرہ مبشرہ میں ہوتا ہے،عشرہ مبشرہ سے مراد وہ صحا بی ہیں جنکو رسولﷺ نے دنیا میں ہی جنت کی خوشخبری سنا دی تھی۔

You might be interested