Hazrat Nouman Bin Maqran (R.A)

حضرت نعمان بن مقرنؓ ایک طاقتور قبیلے کے سردار تھے۔ انہوں نے اپنے قبیلے کے تین سو شاہسواروں اور اپنے نو سگے بھائیوں کے ساتھ مدینہ آ کر اسلام قبول کیا۔ آپؓ نے کئی غزوات میں مسلمانوں کی قیادت کی ۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کے دور خلافت میں انہوں نے منکرین زکواۃ اور مرتدین کو شکست فاش دی۔ اس سے پہلے مکہ کی فتح کے موقع پر ان کے ساتھ ایک ہزارسے زائد سوار تھے جو مکہ میں حضورﷺ کی معیت میں داخل ہوئے۔ انہوں نے شاہ ایران یزدگرد کے دربار میں جا کر اس کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔ آپؓ نے ایرانیوں کیخلاف معرکہ نہاوند میں مسلمان فوج کی سپہ سالاری کے فرائض سرانجام دئیے۔

دوران لڑائی وہ گھوڑے سے گر کر شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے لیکن ان کی شہادت کو فتح تک چھپایا گیا جیسے ہی مسلمانوں نے ایرانیوں کو شکست فاش د ی تو مسلمان لشکر کو اس وقت علم ہوا کہ ان کے محبوب سپہ سالار شہید ہوچکے تھے۔ ان کی شہادت کا واقعہ641ء کے دسمبر کے تیسرے ہفتے میں پیش آیا۔

You might be interested