حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت با سعادت ۱۴ شوال ۹۷۱ ہجری بمطابق 26جون 1564 ء بروز جمعہ بوقتِ آدھی ر ات سرہند شریف (ہندوستان کا ایک شہر)میں ہوئی۔آپ کا نام احمد تھااور آپ کے ولد محترم کا نام عبدالاحدتھاجو کہ ایک مشہور عالم ہونے کے ساتھ ساتھ سلسلہ چشتیہ کے صاحبِ نسبت درویش تھے۔ وہ حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہی کے خلیفہ تھے۔ آپ کا سلسلہ نسب اٹھائیسویں پشت میں جا کر خلفیہ دوئم سیدناحضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جا ملتا ہے۔
اس نسب اقدس اور نسبتِ خاص پر حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کو ناز تھا ۔آپ کے آباؤ اجداد کا آبائی وطن مدینہ طیبہ تھا۔بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر وہ افغانستان کے شہر کابل اور پھر سرہند(ہندوستان) میں سکونت پذیر ہوئے۔