حضرت مثنیٰ بن حارثہؓ ایک مایہ ناز سپہ سالار تھے۔ان کا تعلق عراق سے تھا۔ انہوں نے اپنے قبیلے شیبانی سمیت حضورﷺ کے دست مبارک پر اسلام قبول کیا ۔ پہلے منکرین زکوۃ، مرتدین اسلام اور جھوٹے نبیوں کو شکست فاش دی اور اس کے بعد حضرت ابوبکرؓاور حضرت عمرفاروقؓ کی قیادت میں ایرانیوں سے لڑائیوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے جنگ قادسیہ سمیت کئی فیصلہ کن معرکوں میں لڑتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوادئیے۔ وہ جنگ جسر میں شدید زخمی ہوئے اور بعدمیں زخم خراب ہونے کی وجہ سے شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔
وہ ایک عقاب صفت فوجی سپہ سالار تھے اور دشمن پر اچانک بجلی کی طرح گرتے تھے۔ ان کا جوش و لولہ، بہادری اور جنگی چالیں جنگ کا پانسا پلٹ دیتی تھیں۔ انہوں نے 636ء میں حضرت عمر فاروقؓ کے دورخلافت میں ایرانیوں سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔