Hazrat Malik Bin Dinar (R.A)

اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندوں کے ذریعے وعظ و نصیحت کا سلسلہ شروع کیا اور لاکھوں انسانوں کے دلوں میں خوف خدا اور مشیت الہیٰ کا وسیلہ بنے ایسے عظیم شخصیات میں ایک نام حضرت مالک بن دینا ر  کا ہے جوحضرت حسن بصری ؒ  کے ہمعصر تھے۔ آپ کا شمار اپنے وقت کے عالی مرتبت دینی پیشواؤں اور اولیائے کرام میں ہوتا ہے۔ آپ کی پیدائش اپنے والد کے دور غلامی میں ہوئی۔ ان کا نام دینار تھا۔ ظاہری اعتبار سے گو آپ غلام زادے تھے لیکن باطنی طور پر فیوض و برکات کا سرچشمہ  تھے دیکھا جائے تو کرامات و ریاضت میں  آپ کا درجہ  بہت بلند ہے۔

حضرت مالک بن دینا ر کے والد ایک فارسی غلام تھے جو افغانستا ن سے کوفہ چلے گئے۔ ان کی تاریخ پیدائش کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات میسر نہیں تاہم اتنی شہادت ملتی ہے کہ وہ جوانی میں دنیا دار آدمی تھے لیکن جب اللہ تعالیٰ کی راہ میں آپ نے اپنے آپ کو وقف کردیا تو آپ ہزاروں بھٹکے ہوئے انسانوں کے لئے نور ہدایت بن گئے۔

You might be interested