قبیلہ بنو خزرج سے تعلق رکھنے والے عظیم صحابی رسول ﷺ حضرت معاذ بن جبل ؓ نے مکہ جا کر اسلام قبول کیا اور اپنی زندگی اسلام کی تبلیغ کے لئے وقف کردی۔ وہ ان پانچ صحابہ کرامؓ میں ایک تھے جن کو آنحضرت ﷺ نے اپنی حیات مبارک میں جامع قرآن مقرر فرمایا۔ نبی ﷺ نے اپنی زندگی میں ان کو یمن کا گورنر بنا کر زکواۃ جمع کرنے اور لوگوں کو اسلام کی تعلیم دینے کے لئے بھیجا۔ ان کے علمی مرتبے کے اعتراف میں آپ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن حضرت معاذ بن جبل ؓعلماء کی قیادت کریں گے۔ حضور ﷺ نے فرمایا:میری امت میں حلال وحرام کا سب سے زیادہ علم حضرت معاذ بن جبل ؓ کو ہے۔
حضرت معاذ بن جبل ؓ نے حضورﷺ کے وصال کے بعد درس و تدریس اور اسلامی تعلیمات پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہ ایسے صاحب علم صحابیؓ تھے جنہوں نے ساری زندگی اسلامی تعلیم جاری رکھی۔39ہجری میں انہوں نے ایک جنگی مہم کے دوران اسلامی لشکر میں طاعون کی بیمار ی پھیلنے سے وفات پائی۔ ان کو اردن میں دفن کیا گیا۔ذیل میں صحابی رسولﷺ حضرت معاذ بن جبلؓ کی سوانح عمری کا خلاصہ پیش کیا جاتا ہے۔