حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی میں جو بڑے بڑے واقعات رونما ہوئے ان میں قوم لوط علیہ السلام کا قصہ اور ان پر نازل ہونے والا بہت بڑا عذاب ہے۔ لوط بن ہاران بن تارخ (تارخ وہی مشہور آذر ہیں جو ابراہیم علیہ السلام کے والدتھے)حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھتیجے تھے۔ حضرت ابراہیم،ہاران اور ناحور آپس میں تین بھائی تھے۔اور کہا جاتا ہے ہاران وہی شخص ہیں جنہوں نے ”حران“شہر کی بنیاد رکھی۔حضرت لوط ؑ کئی سال سدوم شہر کی سات بستیوں میں اللہ تعالی ٰ کے حکم کے مطابق تبلیغ کرتے رہے لیکن ان کی قوم نے ان کا مزاق اڑایا اور ان کو بستی سے نکال دیا۔
تاریخی اعتبار سے حضرت لوط ؑ کا زمانہ 1861قبل از مسیح تا 1687قبل از مسیح کا زمانہ ہے۔ذیل میں حضرت لوط ؑ کے حالات زندگی کا قرآنی پس منظر میں احاطہ کیا گیا ہے۔