Hazrat Khizar (A.S)

حضرت خواجہ خضر علیہ السلام کے اللہ کے نبی یا ولی ہونے کے بارے میں کئی روایات ہیں لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ان کا ذکرقرآن مجید میں نہایت ہی عزت واحترام سے آیا ہے۔ وہ مصیبت زدہ لوگوں کو مصیبت سے نکالنے والے اور بھٹکے ہوؤں کو راستہ دکھانے والے ہیں۔ روایات کے مطابق وہ روئے زمین پر واحد ذی روح ہیں جن کو آبِ حیات کے چشمے کا علم ہے لیکن اس بارے میں اور ان کے قیامت تک زندہ رہنے کے بارے میں ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔

قرآن مجید میں ان کے ساتھ حضرت موسیٰٰ ؑ کے سفر کا تفصیل سے ذکر آیا ہے ۔اس سے ان کی عقل مندی ، معاملہ فہمی اور عظمت کی گواہی ملتی ہے۔ بعض روایات کے مطابق وہ پیاسو ں کو پانی پلاتے ہیں اور قیامت تک وہ انسانوں کو رشد وہدایت کی راہ پر چلاتے رہیں گے۔ قرآن مجید کی روشنی میں ان کے بارے میں دستیاب حقائق کو قارعین کی نذر کیا جاتا ہے۔ 

You might be interested