بنی ہوازن سے تعلق رکھنے والی صحابیہ حضرت خنساء رضی اللہ تعالیٰ عنہا عرب کی مشہور شاعرہ اور بلند مرتبت صحابیہ تھیں جن کے دو فرزند جنگ قادسیہ میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ آپؓ اسلام کی ان نامور خواتین میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے اسلام کی ترویج اور دفاع کے لئے اپنا سب کچھ وقف کر دیا۔ زمانہ جاہلیت میں آپ ؓ کے اشعار اپنے بھائی صغرکی یاد میں ہوتے تھے(جو ایک جنگ میں شدید زخمی ہوکر چل بسے تھے) لیکن قبول اسلام کے بعد آپ ؓ کی شاعری کے مضامین اسلام کی سربلندی اور جذبہ شہادت پر مبنی ہوتے تھے۔
حضرت حسانؓ جیسے نامور شاعر بھی آپ ؓ کی شاعری کی عظمت کی گواہی دیتے تھے۔ذیل میں ان ممتاز صحابیہء رسول ﷺ کے حالات زندگی کا ایک جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔