Hazrat Khalid Bin Waleed (R.A)

حضرت خا لد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلام کے وہ جانثار ہیں جن کو آنحضرت ﷺ نے ’’سیف اللہ‘‘ کا خطاب دیا اور جنہوں نے بہادری اور جرات سے مسلمانوں کی قیادت کرتے ہوئے منکرین زکوۃ، مرتدین اسلام، جھوٹےُ پیغمبروں اور اہل فارس و اہل روما کے خلاف طویل عرصہ تک جنگیں لڑیں ۔ انہوں نے اسلام لانے کے تقریبا ۲ ماہ بعد موتہ کے مقام پر رومیوں کے ساتھ ایک فیصلہ کن معرکہ لڑا اور اگر اس جنگ میں رومیوں کو فتح ہو جاتی تو انہوں نے اہل اسلام کو مٹا دینا تھا؛ لیکن حضرت خا لد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فوجی تدبیر اور جرات کے آگے رومیوں کا ایک لاکھ کا لشکر ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ آپؓ نے کل ملا کے 100کے قریب جنگیں لڑیں اور کبھی شکست  نہ کھائی۔

انہوں نے حقیقی معنوں میں دین اسلام کی سربلندی کے بڑے بڑے معرکے لڑے ۔ان کی بہادری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے جسم پر زخموں کے اتنے نشانات تھے کہ کوئی جگہ باقی نہ تھی۔ 

You might be interested