Hazrat Jaffar Bin Abi Talib (R.A)

حضرت جعفر ؓ نبی کریم اللہ ﷺکے چچا زاد بھائی،حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے سگے بڑے بھائی اور غزوہ موتہ میں مسلمان فوج کے سپہ سالار تھے۔آپ ؓ کو اللہ نے یہ اعزاز بخشا کہ جب اہل مکہ مسلمانوں کی واپس کے لئے نجاشی کے دربار میں پہنچے اور مسلمانوں کو حبشہ سے نکلوانے کے لئے جو بہتان باندھا، ان کی تہمت کا جواب دینے کے لئے حضرت جعفرؓ نے ایسی موثر تقریر کی کہ شاہ حبشہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا اور نہ صرف قریش مکہ کے وفد کو ناکام واپس لوٹایا بلکہ خود بھی اسلام قبول کر لیا۔

آپ ؓپر سوز انداز میں قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے خوش الحان قاری اورفصاحت و بلاغت کے موتی پرونے والے کامیاب خطیب تھے۔

You might be interested