Hazrat Ishaq (A.S)

تحقیق کے مطابق حضرت اسحاق علیہ السلام حضرت ابراہیم ؑ کے چھوٹے صاحب زادے تھے۔ان کی اولاد بنی اسرائیل کہلاتی ہے جو بارہ قبائل پر مشتمل تھی اور جن سے کئی مشہور و معروف انبیائے کرام ؑ پیدا ہوئے۔ انکے بیٹے کا نام یعقوب ؑ تھاجو اسرائیل کہلائے۔ حضرت اسحاقؑ حضرت سارہ کے بیٹے تھے جو حضرت ابراہیمؑ کی پہلی بیوی اور سردار خاندا ن سے تعلق رکھتی تھیں۔ ان کی سوتیلی والدہ کا نام حضرت بی بی ہاجرہ تھا جن کے بطن سے فخر قریش حضرت اسماعیل ؑ پیدا ہوئے۔ حضرت اسحاقؑ فلسطین میں مقیم ہوئے اور ان کی اولاد میں سے حضرت داؤد ؑ اور حضرت سلیمان   ؑ جیسے نامی گرامی بادشاہ ہوئے۔

آپ ؑ نے نے اپنی قوم کو صراط مستقیم پر چلایا اور ان کو سماجی برائیوں سے دور رکھا اور180سال کی طویل زندگی  پائی۔ ان کا روزہ مبارک حبرون شہرمیں ہے جو فلسطین کے موجودہ علاقے ویسٹ بنک میں واقع ہے  اور ان کے مزار کو مقام ابرا ہیم یا مسجد ابراہیم بھی کہتے ہیں۔

You might be interested