حضرت ارمیا ؑ(عبرانی زبان: جیرمیا) کو رونے والا پیغمبر بھی کہا جاتا ہے۔آپ ؑ بنی اسرائیل کے ممتاز انبیا ئے کرام میں شمار کئے ہوتے ہیں۔ بنی اسرائیل ان سے مشہور کتابیں ”ارمیا کی کتاب“، ”باشاہوں کی کتاب“ اور”نوحوں کی کتاب“ منسوب کرتے ہیں۔ان کی زندگی کے بارے میں زیادہ معلومات میسر نہیں تاہم وہ ظالم بادشاہ بخت نصر کے ہم عصر تھے۔
بادشاہ بخت نصر(انگریزی میں نبو چند نزار) نے بیت المقدس کو تباہ و بردباد کیا۔تینوں الہامی مذاہب (اسلام، یہودیت، عیسائیت) کے مطابق وہ اللہ کے نبی تھے اوران کا ذکر تورات اور انجیل میں ملتا ہے۔جب ان کی قوم نے ان کے حکم سے روگردانی کی تو اللہ تعالیٰ نے ان پر ظالم باشاہ بخت نصر کو قہر کی صورت میں نازل کیاجس نے ان کی قوم کے مردوں کو ہلاک کر دیا اور عورتوں کو باندیاں جبکہ بچوں کو غلام بنایا۔ اس ظالم بادشاہ نے حضرت ارمیا کو جیل سے نکال کر عزت و تکریم کے ساتھ رخصت کیا۔