Hazrat Imam Jaffer Sadiq (R.A)

حضرت امام جعفر الصادقؒ ممتاز فقیہ اور عالم دین تھے۔ شیعہ مسلمان انہیں اپناچھٹا ا مام تسلیم کرتے ہیں۔ وہ اپنے والد کی طرف سے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد میں سے تھے جبکہ والدہ کی جانب سے ان کا تعلق حضرت محمدبن ابوبکرؓ سے تھا۔حضرت علی،ؓ حضرت محمد بن ابوبکرؓ سے بہت پیار کرتے تھے اور ان کو منہ بولا بیٹا کہتے تھے۔وہ سنی مسلمانوں کے لئے جید عالم ، راوی حدیث ، شارح احادیث اور فقہی تھے۔وہ دنیائے اسلام کی مقدس ترین ہستیوں میں شمار ہوتے ہیں ۔وہ تزکیہ نفس، عبادت و ریاضت اور تقویٰ کی وجہ سے اللہ کے برگذیدہ بندوں میں شمار ہوتے ہیں۔

 

امام جعفر صادق 7 1 ربیع الاول 83 ہجری(بمطابق20اپریل 702 عیسویں ) میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا نام جعفر بن محمد الصادق اور کنیت ابو محمد ہے۔ وہ امتِ محمدیؐ کے لئے صرف بادشاہ اور حجت نبویؐ کی لئے روشن دلیل ہی نہیں بلکہ اولیاء کرام کے باغ کا پھل،آلِ علیؓ کے سردار کا جگر گوشہ اور وارثِ بھی ہیں۔ ان کا درجہ صحابہ کرامؓ کے بعد آتا ہے لیکن اہلِ بیت میں شامل ہونے کی وجہ سے نہ صرف بابِ طریقت میں ان سے ارشادات منقول ہیں بلکہ بہت سی روایات بھی ان سے مروی ہیں۔

You might be interested