Hazrat Imam Ghazali (R.A)

کہا جاتا ہے کہ دنیا میں بہت ہی کم لوگ دوسروں کی بھلائی کاسوچتے ہیں جس سے معاشرے کی مجموعی اصلاح ہوتی ہے۔ ایسے نیک لوگ اس دنیا میں اللہ کے نائب ہونے کا حق ادا کر جاتے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے عہد میں دوسروں کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو روشنی دکھاتے ہیں ،کچھ ایسے ہی لوگوں میں امام غزالی ؒ کا شمارہوتا ہے۔

اسلام کے نامور مجدد ،حجۃالسلام ،حضرت امام محمد الغزالی کی پیدائش 1058 ء بمطابق505ہجری، خراسان کے شہر طبران میں ہوئی جو کہ آجکل ایران میں ہے ۔ ان کی ابتدائی حالات زندگی کیمطابق ان کے ایک بھائی کا ذکر ملتا ہے، جن کا نام احمد الغزالی تھا۔عربی زبان میں ’غزل‘ کاتنے کو کہتے ہیں اور آپ کے خاندان میں سوت کات کر بیچا جاتا تھا،اس لئے وہ غزل کی مناسبت سے غزالی مشہور ہو ئے۔

You might be interested