امام ابوحنیفہ ؒ اپنے وقت کے بہت بڑے عالم، فقہی اور پرہیزگار شخص تھے ۔ وہ حنفی مسلک کے امام اور مشہور و معروف تابعی تھے۔بحیثیت ایک عظیم امام، انہیں فقہ کے چاروں آئمہ کرام پر فوقیت حاصل ہے۔ اسی لئے آپؒ کو (امام اعظم ) بھی کہا جاتاہے ۔ علماء اور مجتہدین کا ایک بہت بڑا گروہ اور امت مسلمہ کے آدھے کے قریب مسلمان ان کے پیروکار ہیں۔ کوفہ میں تقریباًایک ہزار کے قریب فقہی پیدا ہوئے جن میں ڈیڑھ سو کے قریب حضور صلی اللہُ علیہ وآلہٖ و سلم کے ساتھی صحابہ کرامؓ ہیں۔آپ ؒ کے تابعی ہونے کے بارے میں مختلف روایات بیان کی جاتی ہیں ۔
صاحب الکمال کی راویت کے مطابق انہیں چھبیس صحابہ کرامؓ کی صحبت حاصل رہی، جبکہ حفظ ابنِ ھجر کیمطابق8 اور سب سے مختلف روایت حافظ المیزی کی ہے ،جن کے مطابق 72 صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہمُ کو آپ نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور ان کی صحبت سے فیض پایا۔ اہل سنت کے چار آئمہ کرام میں شہرت کے لحاظ سے آپؒ پہلے نمبر پر ہیں۔