Hazrat Ilyas (A.S)

 حضرت سلیمان ؑ کی وفات کے بعد ان کی سلطنت جو فلسطین ، عراق، شام اور اردن اور یمن کے علاقوں پر مشتمل تھی منتشر ہو کر ٹکڑوں میں بٹ کے رہ گئی۔ یہ دور 9ویں قبل از مسیح کا تھا ۔ اس دوران اللہ تعالی ٰ نے حضرت الیاسؑ کو بنی اسرائیل میں نبی بنا کر بھیجا۔ 

حضرت الیاس علیہ السلام ،حضرت سلیمان ؑ کی اولاد میں سے تھے اور فلسطین کے علاقے بعلبک میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محترم کا نام نام انفاد اور والدہ کانام سبوش تھا۔ اس زمانے میں شام بھی بابل کا حصہ تھا ۔ تاریخ میں آتا ہے کہ جب بابل کے لوگوں نے ان کی نصیحت پر کان نہ دھرے تو وہ بابل چھوڑکر اپنے پیروکاروں کو لے کر شام چلے گئے۔

آپ ؑ کا شجرہ نسب یوں بیان کیا گیا ہے:الیاس بن یاسین بن فخاص بن العیز ار بن ہارون۔بعض مورخین نے ان کا شجرہ نسب یوں بیان کیا ہے:الیاس بن العازر بن العیز بن ہارون بن عمران۔علماء کی متفقہ رائے ہے کہ ان کو اہل بعلبک کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ۔بعلبک غربی شام کے ایک شہر کا نام ہے ۔یہ علاقہ اردن، شام اورلبنان کے علاقوں پر مشتمل ہے۔

You might be interested