قرآن کے مطابق عیسیٰ مریم بنت عمران کے بیٹے تھے جو کنواری ماں بنی تھیں۔ قرآن اور اسلامی روایات کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام داؤد علیہ السلام کی نسل سے تھے یعنی ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے اسحاق علیہ السلام کی نسل سے تھے۔
قرآن نے عیسیٰ علیہ السلام کو صرف مریم علیہا السلام کا بیٹا کہا ہے اور یہ بھی کہ وہ انبیا کی ذریت میں سے تھے یعنی عیسیٰ علیہ السلام کو مریم علیہا السلام کی وساطت سے انبیا کی ذریت قرار دیا ہے۔