Hazrat Baha Uddin Naqashband Bukhari (R.A)

اللہ تعالی ٰ نے انسان کو صراط مستقیم پر چلانے کے لئے کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر بھیجے اور نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کے بعد نبوت کا سلسلہ تو رک گیا لیکن انسان کی رشد و ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ کے محبوب و برگزیدہ بندوں نے انبیاء کے مشن کو جاری رکھا۔ ان کی کرامات کا نتیجہ ہے کہ اسلام دنیا کے چپے چپے میں پھیلا اور اس وقت اس عالمگیر مذہب کے پیروکار دنیا میں دوسری بڑی مذہبی اکثریت ہیں۔

اگر بنظر غائر دیکھا جائے تو اسلام تلوار کے زور پر نہیں بلکہ اولیائے کرام کی شرین زبانی، محبت آتشی ، اور رشد وہدایت کی بدولت پھیلا وہ غیر مسلم جن کو بادشاہوں کے تیر کمان رام نے کر سکے ان کے دلو ں میں حب اللہ اور حب رسولﷺ جگانے والے ہزاروں بزرگان دیں تھے۔ انہی میں سے ایک نام حضرت بہاؤالدین نقشبندؒ کا ہے۔ وہ بخارا کے رہنے والے  سید تھے جنہوں نے نقشبندیہ سلسلہ کو عام کرنے اور دنیا کا بڑا سلسلہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیاجس کے متعقد ذکر جلی سے اللہ اور اس کے رسول کی یاد کرتے ہیں۔ اس سلسلہ طریقت پر عمل کرنے والے دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ 

You might be interested