دنیامیں جو انسان مشکل وقت میں صبر کرے اس کی مثال حضرت ایوب ؑ سے دی جاتی ہے۔ حضرت ایوب ؑ حضرت ابراہیم ؑ کی لڑی سے ایک مشہور و معروف پیغمبر گزرے ہیں۔ انہوں نے اپنی قوم کو حق کی طرف بلایا لیکن قوم فسق و فجور میں پڑی ہوئی تھی۔ان پر اللہ تعالی ٰ نے بیماری کی آزمائش بھیجی جس سے ان کے جسم پر دانے نکل آئے اور ان میں کیڑے پڑ گئے۔
وہ اٹھارہ سال اس بیماری میں مبتلا رہے اور اپنے اور پرائے سب نے ان کو چھوڑ دیا ڈصرف ان کی پاکباز بیوی ان کی خدمت کرتی رہیں۔ اٹھارہ سال کی مصیبت کے بعد ان کو اللہ تعالیٰ نے تندرست کردیا اور ان پر سونے اور چاندی کی بارش کر دی گئی۔ وہ اللہ تعالی ٰ کی آزمائش پر پورے اترے اور آج ان کا صبر ایک استعارے کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔