Hazrat Asma (R.A)

حضرت اسماٗءؓ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی بڑی صاحبزادی تھیں۔ آپؓ ہجرت سے 27 سال پہلے مکہ میں پیدا ہوئیں ۔اُن کی والدہ کا نام قتیلہ تھاجو قریش کے ایک مشہور اور نامور سردار عبد العزیٰ کی بیٹی تھیں ۔ عبداللہ بن ابو بکرؓ ان کے حقیقی بھائی اور حضرت عائشہؓ ان کی سوتیلی بہن تھیں۔ 

حضرت ابوبکر صدیقؓ سب سے پہلے حضرت محمد ﷺ پر ایمان لائے ۔ ان کے مسلمان ہونے کے چند روز بعد حضرت اسماؓ ء ایمان لائیں۔ یہ سترہویں مسلمان خاتون تھیں۔ ان کی والدہ قتیلہ نے چونکہ اسلام قبول نہیں کیا اس وجہ سے حضرت ابوبکرؓ نے اُن کو طلاق دے دی۔

حضور نبی کریمؐ کو مکہ کے کافروں نے جب بہت تنگ کیا یہاں تک کہ قتل کرنے کے درپے ہوگئے تو آپؐ نے مکہ چھوڑ کر مدینہ چلے جانے کا ارادہ کیا۔ حضرت ابوبکرؓ بھی آپؐ کے ہمراہ ہوئے ۔دونوں حضرات نکل کر مکہ سے تھوڑے فاصلے پر ایک پہاڑ میں جس کو جبل الثور کہتے ہیں اس کے ایک غار میں بیٹھ ر ہے تا کہ کافر ان کو پہنچ نہ پائیں ۔تین دن تک اسی غار میں بیٹھے رہے۔ حضرت ابوبکرؓ کو اسی وجہ سے یارِغار کہتے ہیں ۔کافر چاروں طرف ان کی تلاش میں گھوڑے دوڑاتے رہے ۔بارہا اِسی غار کے منہ پر سے گزرے لیکن ا للہ تعالیٰ نے ان کو محفوظ رکھا۔

You might be interested