تیسرے خلیفہ راشد، بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے، باب العلم ، فصاحت و بلاغت کے امام، آنحضرت ﷺ کے سچے جانثار اور تمام غزوات میں داد شجاعت دینے والے ، جن کے قلم سے عقل و دانائی کے موتی پھوٹے( ان کی کتاب نہجتہ البلاغہ ملاحظہ کریں)، جن کی زبان سے صرف وہ کچھ نکلا جو رسولﷺ نے فرمایا تھا ،عمر بھرشریعت محمدی کی ترجمانی کی اور جنہوں نے اسلام کی سربلندی کے لئے شہادت پائی جن کو آج دنیا علی المترتضیٰ شیرِ خدا کے نام سے جانتی ہے۔
حضرت علیؓ ،رسول خدا حضرت محمد ﷺکے چچا زاد بھائی اورجگر گوشہ رسولﷺ حضرت فاطمتہؓ الزہرہ کے خاوند اور جناب حسنؓ اور حسینؓ کے والد ہونے کی وجہ سے اہل بیت میں شمار کئے جاتے ہیں۔آپؓ 656ء سے لیکر 661ء تک مملکت اسلامیہ کے چوتھے خلیفہ راشد رہے۔